. پائل خان نے سب سے زیادہ شہروں میں اسٹیج ڈرامے کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا - Today Pakistan
Home / شوبز / پائل خان نے سب سے زیادہ شہروں میں اسٹیج ڈرامے کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

پائل خان نے سب سے زیادہ شہروں میں اسٹیج ڈرامے کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

فنکار کو ایک جگہ محدود نہیں ہونا چاہے کیونکہ اس کے پرستار ہر جگہ ہوتے ہیں ‘معروف اداکارہ کی گفتگو
لاہور (شوبز ڈیسک)اسٹیج کی معروف اداکارہ پائل خان نے سب سے زیادہ شہروں میں اسٹیج ڈرامے کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پائل خان نے لاہور سمیت کراچی، فیصل آباد ، ملتان ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، گجرات ، رحیم یار خان، صادق آباد ، علی پور ،ساہیوال ،چشتیاں ، بھکر ، لیہ اور دریا خان میں اسٹیج ڈرامے کیے ہیں ۔اس طرح پائل خان نے 15شہروں میں پرفارم کر کے سب سے زیادہ شہروں میں اسٹیج ڈرامے کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ آج کل وہ دریا خان میں اسٹیج ڈرامہ ”ویلکم پائل خان “میں پرفارم کررہی ہیں جہاں انکی پرفارمنس کو بیحد سراہا جا رہاہے ۔اس حوالے سے پائل خان کا کہنا ہے کہ میں صرف لاہور کی حد تک محدود ہو کر نہیں رہنا چاہتی اور نہ لاہور کی اداکارہ کہلانا مجھے پسند ہے ۔ بلکہ پورا پاکستان میرا ہے اس لیے لاہور کے ساتھ چھوٹے شہروں میں بھی اسٹیج ڈرامے کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکار کو ایک جگہ محدود نہیں ہونا چاہے کیونکہ اس کے پرستار ہر جگہ ہوتے ہیں ۔میرے پرستار بھی پورے پاکستان میں موجود ہیں اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔عنقریب لاہور میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کروں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے