. میرے بھائی کے قتل کی ذمہ دارپی ٹی ایم ھے،بھائی پرخے جان - Today Pakistan
Home / پاکستان / میرے بھائی کے قتل کی ذمہ دارپی ٹی ایم ھے،بھائی پرخے جان

میرے بھائی کے قتل کی ذمہ دارپی ٹی ایم ھے،بھائی پرخے جان

میرا بھائی متورکئی خیسور واقعے کے حوالے سے تمام دنیا کو اصل حقائق بتانا چاہتا تھا
شمالی وزیر ستان: خیسور واقعہ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے الزامات کا پول کھولنے والے شخص کے قتل کی ذمہ داری پی ٹی ایم کی قیادت پر عائد کی گئی ہے۔خیسور واقعہ پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کی رپورٹ سامنے آگئی اور مقتول متورکئی کے بھائی پرخے جان نے قتل کی ذمہ داری منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت 6 افراد پر عائد کردی۔تحصیلدار میرعلی نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ جمع کروا دی جس میں مقتول متورکئی کے بھائی پرخے جان کا بیان بھی شامل ہے جس میں اس نے کہا کہ 2،3 ہفتوں قبل حیات خان کی غلط بیانی پر مبنی ویڈیو سامنے آئی تھی، لیکن میرا بھائی متورکئی خیسور واقعے کے حوالے سے تمام دنیا کو اصل حقائق بتانا چاہتا تھا جس پر اسے قتل کردیا گیا، پی ٹی ایم نے میرا اور میرے بھائی کا گھر گرانے کی بھی کوشش کی۔پرخے جان نے کہا کہ ڈی آئی خان میں وزیر جرگہ کے ذریعہ ہمارے گھر گرانے کی کوشش کی گئی، ناکامی پر مجھے اور میرے بھائی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، 9 فروری کو دو موٹرسائیکل سواروں نے نورنگ لکی مروت میں مجھ پر فائرنگ کی تاہم میری جان بچ گئی، مگر 10 فروری کو میرے بھائی گل شماد خان عرف متورکئی کو قتل کردیا گیا۔پرخے جان نے کہا کہ میرے بھائی کے قتل کی ذمہ داری منظور پشتین، محسن داوڑ، علی وزیر، مالک نصراللہ پر عائد ہوتی ہے، ان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر گل عالم اور عید رحمان بھی اس قتل میں ملوث ہیں، یہ تمام افراد غیر قانونی جرگے اور خیسور واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے