. وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا، کرکٹ کو فائدہ ہوگا،احسان مانی - Today Pakistan
Home / کھیل / وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا، کرکٹ کو فائدہ ہوگا،احسان مانی

وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا، کرکٹ کو فائدہ ہوگا،احسان مانی

شرجیل خان کو ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، پاکستانی ٹیم میں کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ہے
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے کہا ہے کہ وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا،ان سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا،چیئرمین کا کام بورڈ کو لیڈ کر نا ہوتا ہے ،پی سی بی کوپروفیشنل آرگنائزیشن بناناچاہتا ہوں ،،شرجیل خان کو ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، پاکستانی ٹیم میں کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ہے، پوری ٹیم سرفراز احمد کے پیچھے کھڑی ہے،بھارت کے ساتھ فوری طور پر سیریز شروع نہیں ہوسکتی اس کےلئے بھارتی انتخاب کا انتظار کرنا ہوگا۔ اتوار کو یہاں پی سی بی کے نئے ایم ڈی وسیم خان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نے کہاکہ چیئرمین کا کام بورڈ کو لیڈ کرنا ہوتا ہے،پی سی بی کو پروفیشنل آرگنائزیشن بنانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وسیم خان آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں بھی کھیلے ہوئے ہیں اور پاکستان کےلئے بھی کھیلے ہوئے ہیں، پی سی بی کو ایسا ادارہ بنانا چاہتا ہوں جو دنیا میں کسی ادارے سے کم نہ ہو ، وسیم خان کی لیڈر شپ کا کوئی ثانی نہیں۔احسان مانی نے کہا کہ وسیم خان کاﺅنٹی کی سربراہی کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ہیں،انہوں نے بطور چیف ایگزیکٹو کاﺅنٹی کو بھی ہیڈ کیا ہے، وہ پہلے پاکستان نژاد برطانوی ہیں جنہوں نے کاﺅنٹی کرکٹ میں معاہدہ کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئین کے جائزے پر کام ہو رہا ہے، ان کے پاس کمرشل ،بزنس تجربہ بھی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پی سی بی نے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،شرجیل خان کو ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے