کوئٹہ (ٹوڈے پاکستان نیوز)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت ہسپتالوں میں دستیاب سہولتوں اور ضروریات سے آگاہ کیا جائے۔ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی حاضری کی مسلسل نگرانی کی جائے۔وزیراعلی کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنروں کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت ہسپتالوں کی ضروریات پوری کرے،وزیراعلی میر جام کمال کی سیکرٹری صحت کو ہدایت۔