. سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعاﺅں کیساتھ اختتام پذیر - Today Pakistan
Home / بلوچستان / سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعاﺅں کیساتھ اختتام پذیر

سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعاﺅں کیساتھ اختتام پذیر

سبی(ٹوڈے پاکستان نیوز)سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعاﺅں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ،تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی ، تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا ممتاز عالم دین مولانا قاری حبیب الرحمن نے پڑھائی ،اختتامی دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ،اجتماع کی اختتامی دعا کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے پولیس ،بی سی ،لیویز فورس سمیت ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھاتفصیلات کے مطابق سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع اتوارکے روز صبح نو بجے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ،اجتماعی دعا میں ملک کی سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ہیںاجتماعی دعامیں شریک ہونے کے لئے ملک بھر سے قافلوں کی آمدکا سلسلہ دعا سے کچھ دیر قبل تک جاری رہے تبلیغی اجتماع میں تین لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ڈسٹرکٹ پولیس ،بی سی ،لیویز فورس سمیت ایف سی اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اس موقع پراجتماع میں علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو موجودہ چیلنجز سے نبردآزما کرنے کے لیے دین سے دوری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو جتنے بھی مسائل کا سامناہے دین محمدی ﷺ سے دوری کا نتیجہ ہے جبکہ قرآن و سنت ہمارئے لیے مشعل راہ ہیں جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں علماءکرام نے کہا کہ امت اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھیں اور اپنے دشمن کو پہچانیں ،جبکہ یہود و نصارہ کی جانب سے امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے جسے ہم قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ناکام بنا سکتے ہیںعلاوہ ازیں اختتا می دعا کے بعد رش ہو نے کے با عث ٹریفک پو لیس نے اجتما ع گا ہ سے آنے وا لے قا فلوں کو بھٹہ با ئی پا س سے سبی مین شاہر ا ہ پر جا نے کیلیے خصو صی پلان مر تب ہے جس کی نگرا نی ڈپٹی کمشنرسید زاہد شاہ ، ایس ایس پی عبدالحق عمرانی خود کر رہے ہیں جبکہ پو لیس شہر میں دا خل ہو نے وا لوں کے شنا ختی کا رڈ سختی سے چیک کیئے جا رہے ہیں سبی اجتماع کے مو قع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظا مات کیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے