. خواتین کو کامیابی کے لئے مردوں کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ‘ خوشبو - Today Pakistan
Home / شوبز / خواتین کو کامیابی کے لئے مردوں کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ‘ خوشبو

خواتین کو کامیابی کے لئے مردوں کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ‘ خوشبو

ہمیشہ خوش رہنا اور دوسروں سے حسد نہ کرنا میری خوبصورتی کا راز ہے اور اس پر کچھ خرچ نہیں آتا ‘ گفتگو
لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ زندگی میں آسانیاں او رمشکلات آتی رہتی ہیں لیکن انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے ،خواتین کو کامیابی کے لئے مردوں کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں خوشبو نے کہا کہ ہمیشہ خوش رہنا اور دوسروں سے حسد نہ کرنا میری خوبصورتی کا راز ہے اور اس پر کچھ خرچ نہیں آتا ۔ مشکل آنے پر پریشان ہونے سے اسے دور نہیں کیا جا سکتا اس لئے ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے ۔خوشبو نے کہا کہ ایسی خواتین جو مختلف شعبوں میں کام کرتی ہیں ان کےلئے کام اور اپنی گھریلو زندگی میں توازن قائم رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کے لئے مشکلات ہوتی ہیں لیکن شوبز سے وابستہ خواتین کو اس کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اپنے شوہر اور گھر والوں کی سپورٹ کی وجہ سے کامیاب زندگی گزار رہی ہوں اور اس پر خدا کی ذات کی شکر گزار ہوں ۔ خوشبو نے کہا کہ شوبز کے ساتھ بچوں اور فیملی کو وقت دینے کےلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے چلتی ہوں کیونکہ اس کے بغیر آپ کامیاب ہو ہی نہیں سکتیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے