. کشمیریوں کا وائٹ ہاو¿س کے سامنے بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / کشمیریوں کا وائٹ ہاو¿س کے سامنے بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کشمیریوں کا وائٹ ہاو¿س کے سامنے بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بھارتی حکومت اور افواج کے خلاف نعرے بازی، اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف واشنگٹن میں امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاو¿س کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، بھارتی حکومت اور افواج کے خلاف نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر میں کشمیری بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، واشنگٹن کے میٹرو ایریا میں بھی وائٹ ہاو¿س کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظا ہرے میں بھارتی حکومت اورقابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے