. صوبہ ہلمند میں افغان و اتحادی افواج کی مبینہ بمباری 21 افغان شہری جاں بحق - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / صوبہ ہلمند میں افغان و اتحادی افواج کی مبینہ بمباری 21 افغان شہری جاں بحق

صوبہ ہلمند میں افغان و اتحادی افواج کی مبینہ بمباری 21 افغان شہری جاں بحق

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک ) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان و اتحادی افواج کی مبینہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم (21) افغان شہری جاں بحق اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے جبکہ مغربی صوبہ فراہ میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے(7) پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ ا±تاردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے‘ افغان میڈیا اورافغان پارلیمنٹرین محمدہاشم الکوزئی کے حوالے سے یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں افغان و اتحادی افواج نے شدید بمباری کی جس کی زدمیں آکر 21 افغان شہری جاں بحق اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ الکوزئی کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمرزواک نے واقعہ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں نے شہری علاقے سے افغان فورسز پر فائرنگ کی جس پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بمباری کی گئی تاہم ترجمان نے ہلاکتوں کی تعدادبتانے سے گریز گیا اور کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ادھر گزشتہ روز مغربی صوبہ فراہ کے ضلع بالابولوک کی حدودمیں طالبان نے فراہ سے قندہار جانے والی شاہراہ پر واقع ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکارہلاک ہو گئے۔صوبائی کونسل کے رکن داداللہ قانی نے بتایا ہے کہ اس حملے میں طالبان نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا ہے جبکہ پولیس سربراہ نے واقعہ کی تفصیلات بتانے سے انکارکردیا تاہم طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں سات پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ ا±تاردیا گیا اور ان کے قبضہ سے11 ہتھیار بھی برآمدکرلئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے