. بھارت میں زہریلی شراب پینے سے مزید 40افرادہلاک،تعداد90ہوگئی - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / بھارت میں زہریلی شراب پینے سے مزید 40افرادہلاک،تعداد90ہوگئی

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے مزید 40افرادہلاک،تعداد90ہوگئی

52متاثرہ افردکی حالت تاحال غیر، شراب میں میتھینول نامی زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق
لکھنو(انٹرنیشنل ڈیسک)شمالی بھارت کی دو ریاستوں کے متعدد دیہات میں غیر قانونی طور پر کشید کی گئی زہریلی شراب پینے سے مزید 40افرادہلاک ہوگے یوں ہلاک افرادکی تعداد50سے بڑھ کر 90ہوگئی ہے جبکہ 52افرادکی حالت ابھی تک غیر ہے ، ہسپتالوں میں داخل افراد کی جانیں بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ ادھربھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارن پور میں غیر قانونی طور پر کشید کی گئی اس شراب میں میتھینول نامی زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اتوارکو ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ بیمار پڑ جانے والے افراد میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ ترجمان کے مطابق ان ہلاکتوں میں سے 40 ملکی دارالحکومت نئی دہلی سے مشرق کی طرف ریاست اتر پردیش میں اور50 دیگر ہلاکتیں اتر آکھنڈ کے شہر ہردوار میں ہوئیں۔ ہسپتالوں میں داخل افراد کی جانیں بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارن پور میں غیر قانونی طور پر کشید کی گئی اس شراب میں میتھینول نامی زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے