. مسلم لیگ (ن) حکومت کیخلاف ڈٹ گئی ‘تحریک کی تیاری شروع کردی - Today Pakistan
Home / پاکستان / مسلم لیگ (ن) حکومت کیخلاف ڈٹ گئی ‘تحریک کی تیاری شروع کردی

مسلم لیگ (ن) حکومت کیخلاف ڈٹ گئی ‘تحریک کی تیاری شروع کردی

لاہور۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ سے ہٹانے کےلئے کسی بھی ممکنہ تحریک کو ناکام بنانے کےلئے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں، اس سلسلہ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔خبر ایجنسی کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے شہباز شریف کوپبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لئے کسی بھی طرح کے ممکنہ اقدام سے نمٹنے کےلئے پیشگی تیاری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے نہ صرف اسمبلی کے رولز سمیت تمام قوانین کا جائزہ لیا جارہا ہے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ (ن) لیگ کا موقف ہے کہ جو شخص رکن قومی اسمبلی اور قائد حزب اختلاف بن سکتا ہے کوئی بھی قانون اس کے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے میں رکاوٹ نہیں ڈالتا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کر کے متفقہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے