. گزشتہ24 گھنٹوںمیں 841 حادثات 14 افرادجاںبحق922زخمی - Today Pakistan
Home / پاکستان / گزشتہ24 گھنٹوںمیں 841 حادثات 14 افرادجاںبحق922زخمی

گزشتہ24 گھنٹوںمیں 841 حادثات 14 افرادجاںبحق922زخمی

لاہور (ٹوڈے پاکستان نیوز)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں841 روڈ ٹریفک حادثات مےں 14افراد جاں بحق جبکہ922افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمےں منتقل کیا گیا۔369معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 410ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور20مسافر394اور118پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ213ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت211متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان56حادثات میں57متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد85حادثات میں95متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل922متاثرین میں740مرد اور182خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں125فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور488افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ309زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں670موٹر سائیکلز،131آٹو رکشے،79موٹر کاریں،43وین15مسافربسیں،27ٹرک اور94دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے