. عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

دبئی۔وزیراعظم عمران خان کی دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں ۔ وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈے کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی، ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے جب کہ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور بیل آو¿ٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔بعدازاں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے جس میں مستحکم اورخوشحال پاکستان کے لیے اپنے وڑن کواجاگر اورملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے