. نسل پرستانہ فقرہ،انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے،میں بھی سیکھ رہا ہوں ،سرفراز احمد - Today Pakistan
Home / کھیل / نسل پرستانہ فقرہ،انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے،میں بھی سیکھ رہا ہوں ،سرفراز احمد

نسل پرستانہ فقرہ،انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے،میں بھی سیکھ رہا ہوں ،سرفراز احمد

ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے ہمیں بھرپور تیاری کا موقع ملے گا ، انٹرویو
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پابندی کی وجہ سے آرام اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل گیا، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی جس سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ایک انٹرویومیں سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے ہمیں بھرپور تیاری کا موقع ملے گا اور امید ہے کہ عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائےگی۔انہوں نے کپتانی کے لیے حمایت کرنے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی سپورٹ سے مجھے حوصلہ ملا اور بطور کپتان اعتماد میں اضافہ ہوا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوران افریقی باو¿لر فلکوایو پر نسل پرستانہ فقرہ کسنے پر آئی سی سی کی جانب سے چار میچوں کی پابندی سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ ‘ہر معاملے میں اللہ کی طرف سے بہتری ہے، پابندی کی وجہ سے آرام اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل گیا، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی جس سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم امیدوں کے برعکس اچھا کھیلی، ہم میچز ضرور ہارے لیکن مجموعی طور پر ہماری کارکردگی بہتر تھی۔انہوں نے کہا کہ میچز کے دوران کئی مواقع ایسے آئے جن کا ہم اگر فائدہ اٹھا لیتے تو پانسہ پلٹ سکتا تھا، جبکہ چند بار قسمت نے ہمارا ساتھ نہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے