. معین خان نے کوچ مکی آرتھر کے بیان کو احمقانہ قرار دیدیا - Today Pakistan
Home / کھیل / معین خان نے کوچ مکی آرتھر کے بیان کو احمقانہ قرار دیدیا

معین خان نے کوچ مکی آرتھر کے بیان کو احمقانہ قرار دیدیا

کوچ کو میڈیا کے سامنے کھلاڑیوں کی برائیاں نہیں کرنی چاہئیں، گفتگو
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان معین خان نے کوچ مکی آرتھر کے بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ کو میڈیا کے سامنے کھلاڑیوں کی برائیاں نہیں کرنی چاہئیں۔میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کوچ مکی آرتھر کو آڑے ہاتھوں لیا ، سابق کپتان نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر کا یہ کہنا کہ کھلاڑی ان کی پلاننگ کے مطابق نہیں کھیلے، احمقانہ بیان ہے۔معین خان نے کہا کہ پی سی بی کی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں چیف سلیکٹر کو بلانے اور ان سے پوچھ گچھ کرنا ایک اچھی روایت ہے۔معین خان نے کہا کہ ورلڈ کپ تک کیلئے پول بنادیں تو بہتر ہوگا انہوں نے کہا کہ سرفراز کو کپتان مقرر کرنے سے کھلاڑیوں کو پیغام مل گیا کہ ان کا کپتان کون ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے