. پی سی بی نے آئی سی سی میں کیس ہارنے پر بھارتی بورڈ کو جرمانے کی رقم ادا کردی - Today Pakistan
Home / کھیل / پی سی بی نے آئی سی سی میں کیس ہارنے پر بھارتی بورڈ کو جرمانے کی رقم ادا کردی

پی سی بی نے آئی سی سی میں کیس ہارنے پر بھارتی بورڈ کو جرمانے کی رقم ادا کردی

آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزیلیوشن کمیٹی کی جانب سے فیصلہ مخالفت میں آنے پر پی سی بی کو جرمانے کی 60 فیصد رقم ادا کرنا تھی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) میں کیس ہارنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بطور جرمانہ رقم کی ادائیگی کردی۔پی سی بی نے دوطرفہ سیریز کے معاہدے کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کے خلاف 70 ملین ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ پاکستان بورڈ کے خلاف آنے پر جرمانے کی رقم ادا کی جانی تھی۔ نجی یٹ وی کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جرمانے کے 20 کروڑ روپے میں سے رقم کی 60 فیصد ادائیگی کر دی ہے ، باقی 40 فیصد اخراجات بھارتی بورڈ خود برداشت کرے گا۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کیس ہارنے کی صورت میں اس پر آنے والے اخراجات ہارنے والے فریق کو ہی ادا کرنے ہوتے ہیں۔کیس پر آئی سی سی کے آنے والے ایک لاکھ 89 ڈالرز اخراجات میں سے 60 فیصد رقم پی سی کو ادا کرنا ہے اس سلسلے میں میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں آئی سی سی کو ایک کروڑ 12 لاکھ واجب الادا رقم دینے کی منظوری دے دی گئی ہے ، باقی 40 فیصد رقم آئی سی سی خود برداشت کرے گا۔یاد رہے آئی سی سی کی ڈسپیورٹ ریزیلیوشن کمیٹی میں دائر کیس میں پی سی بی کا مو¿قف تھا کہ 2014ءمیں دونوں بورڈز کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 8 سال کے دوران 6 دوطرفہ سیریز کھیلی جانی تھیں اس سلسلے میں آئی سی سی نے دونوں بورڈز کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد پی سی بی کے خلاف فیصلہ دیا اور کیس میں شکست کے نتیجے میں پی سی بی کو ا±لٹا اخراجات کی مد میں مزید نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے