. اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اپنا اڈا دمشق میں باہر منتقل کرنے پر مجبور - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اپنا اڈا دمشق میں باہر منتقل کرنے پر مجبور

اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اپنا اڈا دمشق میں باہر منتقل کرنے پر مجبور

ایران اللاذقیہ شہرمیں میزائل اپ گریڈ کرنے کا نیا کارخانہ بھی بنا رہا جسے حزب اللہ استعمال کرتی ہے
تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران شام کے دارالحکومت دمشق میں موجود اپنے مراکز کو وہاں سے دور حمص اور تدمر کے درمیان منتقل کر رہا ہے۔ ایران اللاذقیہ شہرمیں میزائل اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک نیا کارخانہ بھی بنا رہا ہے جسے حزب اللہ ملیشیا بھی استعمال کرتی رہی ہے۔ہفتہ کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایران دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود اپنا اسلحہ سپلائی آپریشن کنٹرول روم حمص اور تدمر کے درمیان ٹی فور اڈے پر منتقل کرنے کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے یہ فیصلہ اسرائیل کی طرف سے دمشق کے بین الاقوامی فوجی ہوائی اڈے کو بمباری سے نشانہ بنانے کے بعد کیا ۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اللاذقیہ شہرمیں میزائل اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک نیا کارخانہ بھی بنا رہا ہے جسے حزب اللہ ملیشیا بھی استعمال کرتی رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے