. صحت کی سہولیات کیلئے حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ‘قاسم سوری - Today Pakistan
Home / بلوچستان / صحت کی سہولیات کیلئے حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ‘قاسم سوری

صحت کی سہولیات کیلئے حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ‘قاسم سوری

کوئٹہ(خ ن )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت انتہائی اہمیت کا عامل ہے اور خدمت انسانیت کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بہترین بنیادی اور عصر حاضر سے ہم آہنگ صحت کی تمام سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکے اس تناظر میں حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اس دورے میں ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم آبڑو، پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی رہنما سید ظہور آغا، عبدالباری بڑیچ ،بسم اللہ آغا و دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ان کے اس دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبوں ٹراما سینٹر، نیوٹریشن سنٹر،شعبہ اطفال و قلب،آئی سی یو ،شعبہ ایمرجنسی اور مختلف وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور حکام سے تفصیلی بریفنگ لی گئی مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام مریضوں کو سو فیصد مفت اور بہترین علاج فراہم کر سکیں جس کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مزید بہتری کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ زیر تعمیر پیٹڈ سینٹر کی فوری تکمیل کے لئے بہت جلد درکار فنڈز بھی جاری کردیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے