. صوبائی حکومت بلوچستان کو سرسبز، خوشحال اور پر امن بنانے کا تہیہ کر چکی ہے‘ ضیاءاللہ لانگو - Today Pakistan
Home / بلوچستان / صوبائی حکومت بلوچستان کو سرسبز، خوشحال اور پر امن بنانے کا تہیہ کر چکی ہے‘ ضیاءاللہ لانگو

صوبائی حکومت بلوچستان کو سرسبز، خوشحال اور پر امن بنانے کا تہیہ کر چکی ہے‘ ضیاءاللہ لانگو

کوئٹہ۔صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے بلوچستان میں شجرکاری مہم کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے انکی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں بلوچستان کو سرسبز، خوشحال اور پر امن بنانے کا تہیہ کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر شہری کو موسمی تغیرات، موسمی حدت اور قدرتی آفات کے منفی اثرات کو کم کرنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے بڑھ چڑھ کر اس شجر کاری مہم میں حصہ لینا ہوگا۔ درخت لگانا خیراور نیکی کا عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہم سب کی اخلاقی اور سماجی زمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا موسمی تغیرات اور عالمی حدت کی ایک بڑی وجہ پاکستان اور بلوچستان کے بشمول دنیا بھر سے درختوں کا بے دریغ کٹائی ہے جسکے سبب پوری دنیا میں قدرتی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا بلوچستان میں شجر کاری مہم کی بدولت ہمسال 1200000 جبکہ پانچ سالوں کے دوران بلوچستان بھر میں 25000000 مختلف انواع و اقسام کےدرخت لگائے جائیں گے جس سے بلوچستان میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی مرتب ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے