. قطری سے پتھری تک کی سیاست دفن ہونے جارہی ہے، ‘شیخ رشید - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / قطری سے پتھری تک کی سیاست دفن ہونے جارہی ہے، ‘شیخ رشید

قطری سے پتھری تک کی سیاست دفن ہونے جارہی ہے، ‘شیخ رشید

عمران خان سے کہا پی اے سی چیئرمین کی طرح این آراو کا معاملہ نہ ہو جائے جواب ملا دنیا ادھر کی اُدھر ہوجائے زردای ،نواز کو این آر او نہیںملے گا
لاہور(ٹوڈے پاکستان نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے کہاہے کہ دیکھیے گا کہیں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی طرح این آر او کا معاملہ بھی نہ ہوجائے جس پر عمران خان نے کہا کہ دنیا ادھر کی اُدھر ہو جائے آصف زردار ی اور نواز شریف کو این آر او نہیں ملے گا،قطری سے پتھری تک کی سیاست دفن ہونے جارہی ہے، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا ممبر بن چکاہوں ، شہباز شریف کاپبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاچیئرمین ہونا تحریک انصاف اور عمرا ن خان کے شایان شان نہیں ،وزیر اعظم سے کہاہے کہ شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتمادلائی جائے ، عمران خان نے ڈیفالٹ ہوتے ملک کو بچایا ہے اور جو لوگ ملک کو نوچ کر کھاگئے ہیں اس کی قیمت غریب آدمی ادا کر رہاہے ، کچھ لوگوںکو صر ف مفروری کی بیماری ہے،بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کرائے پرہیلی کاپٹر لے کربھی چھاپے مارنے پڑے تو دریغ نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے ریلوے ہیڈ کوارٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے بیان کی توثیق کرتاہوں کہ قانون سب کےلئے برابر ہے ۔ انہوںنے وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ ہفتے دو ملاقاتیںہوئی ہیں او ران سے کہاہے کہ شہباز شریف بطور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کسی طرح قبول اور اس کے خلاف تحریک عدم اعتمادلائی جائے ۔ جو یہ کہتا ہے کہ چوروں کوسردار کواحتساب کے مقام پر بٹھایا جا سکتا ہے وہ میرے ساتھ مناظرہ کر لے ۔ انہوں نے عبد العلیم خان کی گرفتاری کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے کہا ہے کہ آئین اورقانون کے مطابق سلوک کیا جائے اور اس گرفتاری پر حکومت نے کوئی احتجاج نہیں کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے