. اپوزیشن احتساب کے عمل کو روکنے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے‘ فیصل واڈ - Today Pakistan
Home / پاکستان / اپوزیشن احتساب کے عمل کو روکنے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے‘ فیصل واڈ

اپوزیشن احتساب کے عمل کو روکنے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے‘ فیصل واڈ

نیب کے قانون کو مزیدموثراوربہتربنانے کیلئے اس میں بعض ترامیم کی اشد ضرورت ہے‘ وزیر آبی وسائل
لاہور(ٹوڈے پاکستان نیوز )وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈانے کہاہے کہ نیب کے قانون کو مزیدموثراوربہتربنانے کیلئے اس میں بعض ترامیم کی اشد ضرورت ہے،حزب اختلاف احتساب کے عمل کو روکنے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لئے پارلیمنٹ اپنا کرداراداکرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے متعلق قانون سازی کرناچاہتی ہے تاہم حزب اختلاف اس سلسلے میں سنجیدہ نظرنہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف تمام ممکنہ حربے استعمال کررہی ہے تاکہ ان کی قیادت کے خلاف جاری احتساب کاعمل روکا جاسکے لیکن یہ ان کی خواہش ہی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے اور ہم عوام سے کئے گئے وعدوں سے کسی صورت انحراف نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے