. ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں شواہد کی تلاشی کیلئے سپریم کورٹ سے مدد مانگ لی - Today Pakistan
Home / پاکستان / ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں شواہد کی تلاشی کیلئے سپریم کورٹ سے مدد مانگ لی

ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں شواہد کی تلاشی کیلئے سپریم کورٹ سے مدد مانگ لی

سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم کی تحقیقات میں کوئی کسر نہ چھوڑی، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں شواہد کی تلاشی کیلئے سپریم کورٹ سے مدد مانگ لی اس سلسلے میں ایف آئی اے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ رپور ٹ میں کہاگیاکہ سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم کی تحقیقات میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔رپورٹ میں کہاگیاکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حامد سعید سمیت تمام اہم گواہوں سے رابطہ کیا۔رپورٹ کے مطابق بینک کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینک افسران کے بیان بھی ریکارڈ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 190 ٹی وی پروگرامز کا جائزہ لیا گیا، سیاستدانوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ اہم ثبوتوں کیلئے وزارت دفاع سے بھی رابطہ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ بدقسمتی سے تحقیقات کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جاسکا۔رپورٹ میں کہاگیا کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حامد سعید نے رقوم تقسیم کرنے والے آرمی افسران کا نام ظاہر نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق کسی آرمی افسر نے پیسوں کی تقسیم قبول نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق رقوم کی تقسیم میں ملوث حساس اداروں کے اہلکاروں سے متعلق نہیں بتایا گیا۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ وزارت دفاع سے اہلکاروں کے متعلق کئی بار پوچھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کیس کی تحقیقات بند گلی میں داخل ہے عدالت رہنمائی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے