. حیدرآباد سے سامنے آنے والا سوپر بگ ٹائیفائیڈ نے دنیا بھر کےلئے خطرہ - Today Pakistan
Home / صحت / حیدرآباد سے سامنے آنے والا سوپر بگ ٹائیفائیڈ نے دنیا بھر کےلئے خطرہ

حیدرآباد سے سامنے آنے والا سوپر بگ ٹائیفائیڈ نے دنیا بھر کےلئے خطرہ

سندھ میں مہلک ٹائیفائیڈ کی وباءسے 2016 سے اب تک 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ،رپورٹ

حیدرآباد سے سامنے آنے والے سوپر بگ ٹائیفائیڈ نے دنیا بھر کےلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔محکمہ صحت سندھ کے ماہرین کے مطابق صوبے میں مہلک ٹائیفائیڈ کی وباءسے 2016 سے اب تک 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر کیسز کراچی جس کے بعد حیدرآباد اور سانگھڑ سے رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں میں 12 سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جو اسکول میں آلودہ پانی سے مرض کا شکار ہوئے۔سوپر بگ ٹائیفائیڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی زیادہ تر اینٹی بائیوٹکس بے اثر ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ انہیں عالمی صحت اداروں کی جانب سے دباو¿ کا سامنا ہے۔گزشتہ مہینے امریکی حکام نے مہلک ٹائیفائیڈ کے بارے میں اپنے شہریوں کو سفری وارننگ جاری کی تھی کہ پاکستان خصوصی طور پر سندھ سفر کرنے سے گریز کریں یا انتہائی سخت احتیاط کریں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے سندھ میں تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا ہے جو صوبائی محکمہ صحت کو ٹیکنکل معاونت فراہم کررہا ہے۔ٹائیفائیڈ بخار بیکٹیریا کے ذریعے آلودہ پانی سے پھیلتا ہے جس میں مریض کو تیز بخار، پیٹ میں درد، الٹی، سردرد کھانسی اور بھوک نہ لگنے کی شکایات ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے