. پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے تحت بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا آغاز - Today Pakistan
Home / پاکستان / پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے تحت بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا آغاز

پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے تحت بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا آغاز

گوادر پورٹ کے فعال ہونے سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی، ایڈمرل ظفر محمود عباسی
اسلام آباد ۔پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے تحت بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا آغاز کر دیا گیا ، میری ٹائم کانفرنس تین روز تک کراچی میں جاری رہے گی، ترجمان کے مطابق کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ صدر مملکت نے خطاب کے دور ان کہا کہ علاقائی اور غیر علاقائی بحری قوتوں کی موجودگی سے بحر ہند کی اہمیت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہمارے بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے پر امن سمندر ناگزیر ہے۔صدر پاکستان نے کہا کہ بحر ہند میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔نیول چیف نے کہا کہ مشق امن میں تمام ممالک امن کےلئے متحدکے ایک عزم کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاکہ پاک بحریہ نے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے تحت خلیج عدن میں تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی کا آغاز کیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ گوادر پورٹ کے فعال ہونے سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔نیول چیف نے کہاکہ میری ٹائم سیکٹر کی آگاہی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میر ی ٹائم افیئرز اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے