. نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پٹیشنر کے اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب کو فراہم کرنے کا حکم - Today Pakistan
Home / پاکستان / نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پٹیشنر کے اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب کو فراہم کرنے کا حکم

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پٹیشنر کے اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب کو فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پٹیشنر کے اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے 6فروری کی سماعت کا حکم نامہ جاری کیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پٹیشنر کے اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے کہا کہ نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ پنجاب حکومت کی سفارش پر بنایا گیا۔ عدالت نے کہاکہ پنجاب حکومت اس درخواست میں فریق نہیں مگر انہیں بھی نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔عدالت کی جانب سے پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کو بھی نوٹس جاری کئے گئے اور سماعت 12 فری تک ملتوی کر دی گئی ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے