. سارے چور پکڑے جائیں گے ،کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا،غلام سرور خان - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / سارے چور پکڑے جائیں گے ،کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا،غلام سرور خان

سارے چور پکڑے جائیں گے ،کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا،غلام سرور خان

کراچی: وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نواز شریف کے دور سے مشرف کا دور بہتر تھا۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے جمعے کے روز کراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاسی بیک گراؤنڈ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ پیپلز پارٹی اور نواز شریف کے دور سے مشرف کا دور بہتر تھا، انہوں نے کہا کہ سارے چور پکڑے جائیں گے اور کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کراچی پیکیج کا جلد اعلان کریں گے اور ہماری کوشش ہے کہ پہلے پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں کیوں کہ گزشتہ حکمرانوں نے پاکستان کو گدھوں کی طرح نوچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے