. جعلی اکاؤنٹس ، منی لانڈرنگ اسکینڈل،چیف فنانشل آفیسر اومنی گروپ اسلم مسعود گرفتار - Today Pakistan
Home / پاکستان / جعلی اکاؤنٹس ، منی لانڈرنگ اسکینڈل،چیف فنانشل آفیسر اومنی گروپ اسلم مسعود گرفتار

جعلی اکاؤنٹس ، منی لانڈرنگ اسکینڈل،چیف فنانشل آفیسر اومنی گروپ اسلم مسعود گرفتار

پرواز نمبر ایس وی 722 کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیاگیا

راولپنڈی: جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف ائی اے کو مطلوب اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو انڑپول کی مدد سے تحویل میں لیے جانے کے بعد جمعہ کی شب سعودی عرب سے پاکستان منتقل کردیا گیا۔اسلم مسعود کو جمعہ کی شب سعودی عرب سے آنے والی پرواز نمبر ایس وی 722 کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیاگیا جہاں سے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکڑ ملک طارق کی سربراہی میں 4رکنی ٹیم مزکورہ کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوگئے، اسلم مسعود کی گرفتاری کے بعد پاکستان منتقلی کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔ اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان پر 107جعلی بینک اکانٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔اسلم مسعود کے دو مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے کہ انکشاف ہوا کہ اسلم مسعود جنوری 2018 میں بیرون ملک رپوش ہو چکا ہے جس کے بعد ایف آئی اے ملزم کی گرفتاری کیلیے ریڈ نوٹس جاری کرکے انٹرپول سے رجوع کیا اور اکتوبر میں انٹرپول نے اسلم مسعود کو اس وقت تحویل میں لے لیا تھا جب وہ لندن سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا تھا جس کے بعد پاکستانی اتھارٹیز نے مذکورہ کی وطن واپسی کیلیے اقدامات اٹھائے اور ایف آئی اے کی ٹیم کو بھی ملزم کی حوالگی کیلیے بجھوایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے