مقبوضہ بیت المقدس۔ یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 43 یہودی آباد کار قبلہ اول کے مراکشی دروازے سے داخل ہوئے اور مسجد کی گیلروں میں گھومتے رہے۔یہودی آباد کار مسلسل ساڑھے تین گھنٹے تک قبلہ اول میں گھومتے اور عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔خیال رہے کہ صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعہ کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار قبلہ اول میں داخل ہو کرمقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
Home / بین الاقوامی خبریں / اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 43 یہودی آباد کار وں کی قبلہ اول کی بے حرمتی