. ایک دن آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاﺅں گی ‘صباءقمر - Today Pakistan
Home / شوبز / ایک دن آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاﺅں گی ‘صباءقمر

ایک دن آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاﺅں گی ‘صباءقمر

شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ کے ذریعے داخل ہوئی ، خدا کی ذات نے اس طرح نوازا جس کا میرے ذہن میں تصور بھی نہیں تھا
لاہور ( شوبز ڈیسک)اداکارہ صباءقمر نے کہا ہے کہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنا میری زندگی کا ایک خواب ہے اور میں نے اسکو حاصل کرنے کا عزم کررکھا ہے ، مجھے یقین ہے کہ ایک دن میں اپنے فن کے ذریعے اس ایوارڈ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاﺅں گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ میں شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ کے ذریعے داخل ہوئی اور پھر ٹی وی ڈراموں کا حصہ بن گئی جبکہ فلم میں بھی کام کیا، خدا کی ذات نے اس طرح سے نوازا جس کا میرے ذہن میں تصور بھی نہیں تھا ۔ صباءقمر نے کہا کہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنا دنیا کے ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے اور میرے دل میں بھی یہ خواہش ہے کہ دنیا کا یہ بڑا ایوارڈ اپنے نام کروں ۔ اگر آپ میں لگن اور جنون ہو تو کوئی چیز ناممکن نہیں رہتی ۔ ہماری شرمین عبید چنائے اگر آسکر ایوارڈ جیت سکتی ہے تو باقی لوگ کیوں نہیں اس کو حاصل کر سکتے ،صرف اس کے لئے آپ کو جنون کی ضرورت ہے ۔میں ایک دن اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے