. بلاول بھٹو زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / بلاول بھٹو زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی

بلاول بھٹو زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی

معاملہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے دائرہ اختیار میں نہیں، درخواست میں موقف

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز)سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی۔ جمعہ کو بلاول بھٹو کی جانب سے خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے ،نظر ثانی اپیل تین نکات پر دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ معاملہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے دائرہ اختیار میں نہیں۔نظر ثانی درخواست میں جے آئی ٹی کی تشکیل کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ موقف اختیار کیاگیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلاول بھٹو کا نام جے آئی ٹی سے نہیں نکالا گیا۔جے آئی ٹی کی تشکیل، حساس اداروں کے ممبران کی شمولیت پر بھی اعتراض اٹھا یا گیا۔بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے صوابدیدی اختیارپر بھی سوال اٹھا دیا۔نظر ثانی اپیل میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ نے 7 جنوری کو جے آئی ٹی کی رپورٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا۔نظرثانی اپیل کے مطابق تحریری فیصلے میں نام جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا کوئی ذکر نہیں۔اپیل میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ اپنے صوابدیدی اختیار کے پیرامیٹرز طے کرے۔نظرثانی اپیل کے مطابق طے کیا جائے کہ کس نوعیت میں صوابدیدی اختیار کا استعمال ہوسکتا ہے۔ نظرثانی اپیل کے مطابق جے آئی ٹی کی تشکیل میں میری کوئی رضا مندی شامل نہیں تھی۔نظر ثانی اپیل کے مطابق جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے ممبران کا کیا تعلق۔ نظر ثانی اپیل کے مطابق ریکارڈ کے مطابق یہ مقدمہ نیب کا نہیں بیکنگ کورٹ کا بنتا ہے۔نظرثانی اپیل کے مطابق سپریم کورٹ سات جنوری کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے