. مہنگے داموں 55 انجن خریدنے کا معاملہ ‘ سعد رفیق سے تفتیش ہوگی - Today Pakistan
Home / پاکستان / مہنگے داموں 55 انجن خریدنے کا معاملہ ‘ سعد رفیق سے تفتیش ہوگی

مہنگے داموں 55 انجن خریدنے کا معاملہ ‘ سعد رفیق سے تفتیش ہوگی

جلد ہی احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائیگی ، تفتیش کے بعد حتمی رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوائی جائیگی ‘ذرائع

لاہور (ٹوڈے پاکستان نیوز)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جیل جانے کے بعد بھی نیب سے جان نہ چھوٹ سکی ، نیب لاہور نے ریلوے میں مہنگے داموں 55 لوکو موٹیوز انجن خریدنے کے معاملے پر سعد رفیق سے جیل میں تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ریلوے میں مہنگے داموں 55 لوکو موٹیوز انجن خریدنے کے معاملے پر سعد رفیق سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں جلد ہی احتساب عدالت میں درخواست کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سعد رفیق نے بطور وزیر ریلوے 55 لوکوموٹیوز انجن مہنگے داموں خریدنے کی منظوری دی تھی، 55 میں سے صرف 10لوکوموٹو انجن استعمال میں ہیں جبکہ 45 لوکو موٹیو انجن اضافی خریدے گئے جس کی وجہ سے اضافی لوکو موٹیوز خریدنے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے سابق وزیر ریلوے کو پیراگون ہاﺅسنگ اسکیم فراڈ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق 54 روز تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حوالات میں رہنے کے بعد اب جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں قید ہیں جہاں نیب کی تحقیقاتی ٹیم اجازت ملنے کے بعد لوکو موٹیو انجن کی مہنگے داموں خریداری کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد حتمی رپورٹ تیار کر کے چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوائے گی پھر اس رپورٹ کی روشنی میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے