. حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا - Today Pakistan
Home / پاکستان / حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا

حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز)حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا۔اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ حکومت نے جولائی سے دسمبر کے دوران 2.3 ارب ڈالر قرض لیا جس میں چین سے 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک سے27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے