. کراچی میں پاک بحریہ کی چھٹی کثیرملکی امن مشقوں 2019 کا آغاز - Today Pakistan
Home / پاکستان / کراچی میں پاک بحریہ کی چھٹی کثیرملکی امن مشقوں 2019 کا آغاز

کراچی میں پاک بحریہ کی چھٹی کثیرملکی امن مشقوں 2019 کا آغاز

پاکستان سمیت 46ممالک کی بحری افواج عسکری اثاثوں سمیت مشقوں میں شریک

کراچی (ٹوڈے پاکستان نیوز) پاک بحریہ کی چھٹی کثیرملکی امن مشقوں کا آغاز ہوگیاہے ، پاکستان سمیت 46ممالک کی بحری افواج عسکری اثاثوں سمیت مشقوں میں شریک ہیں ، کمانڈرپاکستان فلیٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں گوادر پورٹ اورسی پیک سمندری راستوں کی حفاظت کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی کثیرالملکی امن مشقوں 2019 کا آغاز ہوگیا ، مشقوں میں پاکستان سمیت چھیالیس ممالک کی بحری افواج عسکری اثاثوں سمیت شریک ہیں۔پروقارتقریب کےآغازمیں پرچم کشائی کی گئی اور چھیالیس ممالک کےجھنڈے لہرائے گئے، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوہزارسات سے پاک بحریہ مشقوں کی میزبانی کررہی ہے، امن مشقوں میں آرمی، پاک فضائیہ بھی شریک ہیں، آٹھ تا دس فروری ہاربر فیز اور گیارہ ،بارہ فروری کو سی فیز ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امن مشق علاقائی بحری امن واستحکا م کی ضامن ہیں اور یہ مشق میری ٹائم تحفظ کے فروغ کے لئےاہم ہیں۔کمانڈرپاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجدخان نیازی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی اوراقتصادی سرگرمیوں کے لئے سمندری حدود کا تحفظ ناگزیر ہے، بحری تجارتی راستوں کو درپیش خطرات سے نمٹنا ہوگا۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مزید کہا کہ ہمیں گوادر پورٹ اورسی پیک سمندری راستوں کی حفاظت کرناہے، چین سے مزید 8جدید ترین آبدوزیں حاصل کی جارہی ہیں اور ترکی سے بھی جدید جنگی بحری جہازحاصل کیے جارہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے مذموم مقاصد سے آگاہ ہیں اور نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مشقوں کے موقع پرسربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا دنیا بھرسے آنیوالے مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں، جدید دور کے چیلنجز کا تقاضا ہے کہ مل کر مقابلہ کیاجائے۔یاد رہے گذشتہ روز پاک بحریہ نے کثیرالملکی بحری مشق امن 19 کا خصوصی نغمہ ہم متحد ریلیز کیا تھا ، بحری مشق امن 19 کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں میں گایا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے