. نیازی حکومت اسٹیٹ لائف کو فروخت کرنےکی سازشوں سے باز آجائے،بلاول بھٹو زرداری - Today Pakistan
Home / پاکستان / نیازی حکومت اسٹیٹ لائف کو فروخت کرنےکی سازشوں سے باز آجائے،بلاول بھٹو زرداری

نیازی حکومت اسٹیٹ لائف کو فروخت کرنےکی سازشوں سے باز آجائے،بلاول بھٹو زرداری

چند معاشی کرگس اسٹیٹ لائف، اسٹیل ملز اور دیگر اداروں کو ہڑپنے کے لیے پر تول رہے ہیں،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

کراچی (ٹوڈے پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیٹ لائف انشورنس کے ملازمین کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت اسٹیٹ لائف اور اس کے ملازمین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔جمعہ کو جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اسٹیٹ لائف کو اپنے حواریوں کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔چند معاشی کرگس اسٹیٹ لائف، اسٹیل ملز اور دیگر اداروں کو ہڑپنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔نیازی حکومت اسٹیٹ لائف کو فروخت کرنے کی سازشوں سے باز آجائے۔انہوںنے کہا کہ حکومت چند نجی کمپنیوں کو مفاد کی خاطر اسٹیٹ لائف کے انتظامی اختیارات میں مداخلت سے اجتناب برتے۔اسٹیٹ لائف شہید بھٹو کی جانب سے قوم کے لیئے تحفہ ہے۔پیپلز پارٹی اسٹیٹ لائف کے ملازمین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان کے لیے آواز اٹھائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے