. وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق حقائق سے لاعلم نکلے - Today Pakistan
Home / پاکستان / وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق حقائق سے لاعلم نکلے

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق حقائق سے لاعلم نکلے

وفاقی وزیر نہ بتاسکے کہ کلبھوشن کا کیس کس ملک میں چل رہا ہے اور اگلی سماعت کب ہوگی؟ رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق حقائق سے لاعلم نکلے ۔وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کلبھوشن یادیو سے متعلق ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے۔پروگرام کے میزبان نے وفاقی وزیر سے بھارتی گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق سوالات کیے۔وفاقی وزیر یہ بھی نہ بتاسکے کہ کلبھوشن کا کیس کس ملک میں چل رہا ہے اور کیس کی اگلی سماعت کب ہوگی۔واضح رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 19 فروری کو عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا مضبوط کیس پیش کرنے کا علان کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے