. نیب کاایمان کرپشن فری پاکستان ہے ‘بدعنوانی کاخاتمہ قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں،چیئر مین نیب - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / نیب کاایمان کرپشن فری پاکستان ہے ‘بدعنوانی کاخاتمہ قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں،چیئر مین نیب

نیب کاایمان کرپشن فری پاکستان ہے ‘بدعنوانی کاخاتمہ قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں،چیئر مین نیب

نیب بدعنوان عناصر کووطن واپس لاکر ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم بر آمد کرنے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کےلئے انتہائی سنجیدہ کاوشیں کر رہاہے

اسلام آباد۔ قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والے بدعنوان عناصر کو تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے وطن واپس لاکر ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم بر آمد کرنے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ کاوشیں کر رہاہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر میننیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا جس میں نیب کے آپریشن اور پراسیکوشن ڈویثرنز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کےا ۔ چیئر میننیب نے کہا کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی مو¿ثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ نیب کاایمان -کرپشن فری پاکستان ہے اور ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔انہوںنے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیانتداری، ایمانداری، محنت،لگن ،شفافیت،میرٹ،ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داریاںسرانجام دیں۔نیب کوہم سب نے مل کر ملک کامعتبر ادارہ بنا دیا ہے جو کسی دباﺅ کو خاطر میں لائے بغیر بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق ملک بھر میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ نیب پر اعتماد کی وجہ سے ہی نیب کو گزشتہ13 ماہ کے دوران 54344شکایات موصول ہوئیں۔جن کاقانون کے مطابق مکمل جائزہ لیا گیا اور مکمل سکروٹنی کے بعد 2125شکایات کی جانچ پڑتال،1059 انکوائریاں اور 302 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی جبکہ 590بد عنوانی کے ریفرنس مختلف معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے جو کہ اس وقت زیر سماعت ہیں۔نیب نے 561فراد کو گرفتار کر کے گزشتہ 13 ماہ میں ان سے قوم کے لوٹے گئے تقریباََ 3919.011ملین روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔نیب کی 2018میں سزا دلوانے کی شرح 70.8 فی صدرہی جو کہ پاکستان میں انسدادبد عنوانی کے ادارے سے بہتر اور مثالی ہے۔ مزید برآں نیب کے اس وقت معزز احتسا ب عدالتوں میں1219بدعنوانی کے ریفرنس زیر سماعت ہیں جن کی تقریباََ مالیت 900 ارب روپے ہے۔قومی احتسا ب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کوہدایت جاری کی ہیں اور تمام مقدمات کوجلد سماعت کی درخواستیں متعلقہ احتساب عدالتوں میںدائر کریں اور پوری تیاری، قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پرتمام مقدمات کی معزز عدالتوں میںنیب کے مقدمات کی پیروی کریں تاکہ تمام مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے اور قوم کی لوٹی گئی رقم بر آمد کرنے میں مدد مل سکے. نیب نے گزشتہ سال ہاﺅسنگ سوسائٹیوں سے تقریباََ ایک ارب سے زیادہ رقم متاثرین میں تقسیم کی ۔ انہوں نے کہا کہنیب غیر قانونی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں سے غریب لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی واپس دلانے کے لئے کوشاںہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے