. بلوچستان میں ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کریں گے ،ڈاکٹر جمعہ خان - Today Pakistan
Home / بلوچستان / بلوچستان میں ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کریں گے ،ڈاکٹر جمعہ خان

بلوچستان میں ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کریں گے ،ڈاکٹر جمعہ خان

کوہلو(خبرایجنسی) بلوچ علیحد گی پسند تنظیم کے سابق رہنما ءڈاکٹر جمعہ خان مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناراض بلوچوں کو راضی کرکے قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ صوبے اور ملک کی ترقی میں حصہ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوہلو میں بلوچ یونائٹی نتظیم کے افتتاحی جلسے میں روس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ یونائٹی وقت کی ضرورت تھی اس لیے اس تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس تنظیم سے محب وطن بلوچوں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کریں گے بلوچستان کے حقوق کے نام پر صوبے اور ملک کے خلاف کام کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرکے بلوچ قوم کو خون ریزی سے بچانا ہے تمام ملک دشمن عناصر کو پیغام دیتا ہوں کہ بلوچ قوم اب دشمن کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے بلوچوں اور ملک کے خلاف سازش کرنے والوں میں سب سے زیادہ بھارت کے ایجنسی را شامل ہے را نے ہمیشہ بلوچستان میں تخریب کاری پھیلانے کے لئے لوگوں کو گمراہ کیا ہے بلوچ یونائٹی کا دوسرا جلسہ روس میں ہوگا جبکہ سندھ سمیت ملک کے دیگر بلوچ علاقوں میں بھی جلسے منعقد کئے جائے گے ضلع میں میر خدا بخش مری اور ڈاکٹر جمعہ خان مری کے کارکنوں نے ریلی بھی نکالی جس میں ریلی کے شُرکا کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر را مردہ باد اوربلوچ کا دشمن انڈیا سمیت دیگر نعرے درج تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے