. مجھے فخر ہے کہ میں بلوچستان کا حصہ رہا ہوں‘آئی جی پولیس - Today Pakistan
Home / بلوچستان / مجھے فخر ہے کہ میں بلوچستان کا حصہ رہا ہوں‘آئی جی پولیس

مجھے فخر ہے کہ میں بلوچستان کا حصہ رہا ہوں‘آئی جی پولیس

کوئٹہ(خ ن )انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ تقر ر و تبادلے ملازمت کا حصہ ہے دوران سروس اچھی کارکردگی کرنے والے آفیسر کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جاتاہے ۔ یہ بات انہوں نے صوبے سے تبادلہ ہونے والے ایڈیشنل آئی جی (ایڈمن) چوہدری منظور سرور کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی تقریب کے مو قع پر کہی اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ءلانگو، صوبائی وزیر فنانس میر عارف جان محمد حسنی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات سجاد احمد بھٹہ ایڈ یشنل آئی جی جہانزیب جوگیزئی ، آر پی او/ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ایڈیشنل آئی جی زبیر اشرف صدیقی اور دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظور سرور اور میں نے اکھٹے مختلف حیثیت میں بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں میں کام کیا ہے اُن کی انتھک محنت اور کام کرنے کا جذبہ اور وسیع تجربہ بُرے حالات میں مستحکم ارادوں کو متنز لزل نہیں کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اکھٹے ایک ٹیم کی حیثیت سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون اور مدد ہمہ وقت حاصل رہا ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم سرخرو رہے آج حالات بہت بہتر ہے آفیسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دے کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے دی گئی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے ہم ان شہداءکی قربانیوں کو بھی نہیں بھولیں گے ۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ ہم اُن ٹیم کے ممبران کو بھی نہیں بھول سکتے جہنوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت امن کی بحالی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری منظور سرور پولیس میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں اور اس دوران ان مناسب اوربروقت فیصلے فورس کے جوانوں کے اچھے ثابت ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری منظور سرور نیک تمناﺅں کے ساتھ جارہے ہیں نیک خواہشات اُ ن کے ساتھ ہیںاس موقع پر تبادلہ ہونے والے چوہدری منظور سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں دوران سروس کئے سخت حالا ت آئے مگر اچھی ٹیم کی حوصلہ اور عوام کے تحفظ کا جذبہ اہم کامیابیوں سے ہمکنار ہوئے ہیں انہوں نے کہا یہاں پر اچھی ٹیم کے با صلاحیت آفیسران کو چھوڑ جانے کو دل نہیں چاہ رہا مگر تبادلہ ایک سروس کا حصہ ہے مجھے فخر ہے کہ میں بلوچستان کا حصہ رہا ہوں اور صوبے میں اپنی خدمات انجام دیں ہیں کہ وہ یہاں سے اچھی یادیں اور تجربہ لے کر جارہے ہیں تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ءلانگو اور صوبائی وزیر فنانس میر عارف جان محمد حسنی ،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کے ہمراہ چوہدری منظور سرور کو قدیم بندوق ، قیمتی قالین کا تحفہ اور یادگاری شیلڈ بھی دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے