. بین الاقوامی مارکیٹ میں6ڈالرکی کمی کے باوجود فی تولہ سونامزید200روپے مہنگاہوگیا - Today Pakistan
Home / کاروبار / بین الاقوامی مارکیٹ میں6ڈالرکی کمی کے باوجود فی تولہ سونامزید200روپے مہنگاہوگیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں6ڈالرکی کمی کے باوجود فی تولہ سونامزید200روپے مہنگاہوگیا

کراچی (کامرس ڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید200روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1313ڈالرسے گھٹ کر1307ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں185روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی 67200روپے سے بڑھ کر67400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت57600روپے سے بڑھ کر57785روپے ہوگئی۔جمعرات کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.28روپے پرمستحکم رہی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے