. نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا - Today Pakistan
Home / پاکستان / نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

ہسپتال سے روانگی کے موقع پر والدہ شمیم اختر نے انکا بوسہ لیا ،سابق وزیر اعظم نے والدہ کے ہاتھ چومے ،لیگی کارکنوں کی نعرے بازی

لاہور (ٹوڈے پاکستان نیوز)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں سروسز ہسپتال سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ،ہسپتال سے روانگی کے موقع پر انکی والدہ بیگم شمیم اختر نے نواز شریف کا بوسہ لیا اور سابق وزیر اعظم نے بھی والدہ کے ہاتھ چومے جنہوں نے انہیں دعائیں دیں ،لیگی کارکنوں کی جانب سے گاڑی کے سامنے بھرپور نعرے بازی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو 6 روز تک ہسپتال میں رکھا گیا ،اس دوران خصوصی میڈیکل بورڈ نے انکے مختلف معائنے کیے اور میڈیکل رپورٹ پیش کی جس میں نوازشریف کو جیل کے بجائے ہسپتال میں ہی رکھنے کی سفارش کی گئی۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تاہم نوازشریف نے پی آئی سی جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واپس جیل لے جایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے