. پاکستانی میڈیا ، بھارتی میڈیا سے بہتر اور آزادی سے ذمہ داریاں نبھارہا ہے، عارف علوی - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / پاکستانی میڈیا ، بھارتی میڈیا سے بہتر اور آزادی سے ذمہ داریاں نبھارہا ہے، عارف علوی

پاکستانی میڈیا ، بھارتی میڈیا سے بہتر اور آزادی سے ذمہ داریاں نبھارہا ہے، عارف علوی

آزادی کے ساتھ ساتھ میڈیا کا ذمہ دار ہونا بھی انتہائی ضروری ہے،ذاتی پسند نا پسند کو صحافت میں جھلکنا نہیں چاہئے

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا ، بھارتی میڈیا سے بہتر اور آزادی سے اپنی ذمہ داریاں نبھارہا ہے، آزادی کے ساتھ ساتھ میڈیا کا ذمہ دار ہونا بھی انتہائی ضروری ہے،ذاتی پسند نا پسند کو صحافت میں جھلکنا نہیں چاہئے۔ جمعرات کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اے پی این ای ایف اور پی جے ایف کے وفد نے ملاقات کی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ کوئی بھی حکومتی نظام برا نہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ شرط یہ ہے کہ گورننس کو موثر اور شفاف ہونا چاہیے۔صدر مملکت نے کہاکہ میڈیا موثر مہمات کے ذریعے آنے والے دور کے خدوخال وضع کر سکتا ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ آزاد میڈیا ترقی یافتہ معاشروں کا بیش قیمت جزو ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی میڈیا ، بھارتی میڈیا سے بہتر اور آزادی سے اپنی ذمہ داریاں نبھارہا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ آزادی کے ساتھ ساتھ میڈیا کا ذمہ دار ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ غلطی کی صورت میں ذمہ دار میڈیا اپنی اصلاح خود کر لیتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ذاتی پسند نا پسند فطری عمل ہے مگر ذاتی پسند نا پسند کو صحافت میں جھلکنا نہیں چاہئے۔صدر مملکت نے کہاکہ ملک بہتری کی جانب رواں دواں ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ ہم نے بے مثال قربانیوں اور اتحاد سے بڑی حد تک دہشت گردی پر قابو پا لیا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردی میں شہید ہونے والوں شہریوں کے لیے انشورنس کا نظام ہونا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہاکہ خواتین کے حقوق کی فراہمی معاشرتی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ خواتین کے حقوق کی فراہمی میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔ صدر پی جے ایف ذوالفقار راحت نے صدر مملکت کو صحافیوں کی تربیت اور فلاح و بہبود کے اقدامات اور منصوبوں سے آگاہ کیا۔ذوالفقار راحت اور رانا عمران لطیف نے صدر مملکت کو شیلڈ بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے