. فلموں میں اداکاری کا شوق تھا مگر رائٹر اور پھر ڈائریکٹر بن گیا‘سید نور - Today Pakistan
Home / شوبز / فلموں میں اداکاری کا شوق تھا مگر رائٹر اور پھر ڈائریکٹر بن گیا‘سید نور

فلموں میں اداکاری کا شوق تھا مگر رائٹر اور پھر ڈائریکٹر بن گیا‘سید نور

فلم انڈسٹری کی بحالی کےلئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں ،جلد اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو جائےگی
لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر رائٹر و ڈائریکٹر سید نور نے کہا ہے کہ مجھے فلموں میں اداکاری کا شوق تھا مگر میں رائٹر اور پھر ڈائریکٹر بن گیا ،فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو جائے گی۔انہوں نے ”این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم ”قسم “ بنائی جس میں رخسانہ نور نے میری بھرپور حوصلہ افضائی کی اور فلم کی کامیابی کے بعد فلمساز سہیل بٹ کی فلم ”جیوا “ میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ۔ اس فلم میں ریشم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اتفاق سے ریشم کی پہلی پانچ کامیاب فلمیں میرے ساتھ ہی تھیں ۔ سید نور نے کہا کہ فلم ”جیوا “ کی کامیابی کے بعد میرا شمار اچھے فلم ڈائریکٹرز میں ہونے لگا اور میری آخری فلموں میںچوڑیاں اور مجاجن سپر ڈوپر ہٹ ہوئیں اور آج بھی ان فلموں کو ریلیز کیا جائے تو یہ نئی فلموں کے مقابلے میں اچھا بزنس کر سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحرانی کیفیت اتفاقیہ نہیں بلکہ اس میں آہستہ آہستہ بیگاڑ کی صورتحال پیدا ہوئی مگر ان مشکل حالات میں آج بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو جائے گی ۔ اس کے ساتھ پر امید ہوں کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے حکومت بھی تاریخ ساز اقدامات کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے