. فیس بک دوستی کیس:سارا معاشرہ فیس بک،واٹس اپ میں پھنسا ہوا ہے، جسٹس محسن کیانی - Today Pakistan
Home / پاکستان / فیس بک دوستی کیس:سارا معاشرہ فیس بک،واٹس اپ میں پھنسا ہوا ہے، جسٹس محسن کیانی

فیس بک دوستی کیس:سارا معاشرہ فیس بک،واٹس اپ میں پھنسا ہوا ہے، جسٹس محسن کیانی

مبینہ زیادتی پر سدرہ ریاض کی ملزم ضیاءمسعود کی ضمانت خارج کرنے کی استدعامسترد
اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیس بک دوستی کیس کی سماعت کے دور ان مبینہ زیادتی پر سدرہ ریاض کی ملزم ضیاءمسعود کی ضمانت خارج کرنے کی استدعامسترد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو والی لڑکی سدرہ کے فیس بک دوستی کیس کی سماعت جمعرات کو ہوئی ۔ سماعت کے دور ان جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ لوگوں کو بہت شوق ہے سارا معاشرہ فیس بک،واٹس اپ میں پھنسا ہوا ہے۔ سماعت کے دور ان لڑکے ضیاءمسعود نے بیان دیا کہ میٹرک کر رہا ہوں پچیس سال عمر ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لڑکے کی سرزنش کر تے ہوئے کہاکہ توبہ کریں رحم کریں اپنی ماں پر۔ انہوںنے کہاکہ جو کچھ نوجوان لڑکے لڑکیاں کر رہے ہیں سارا معاشرہ وہی کررہاہے۔ وکیل نے کہا کہ فیس بک دوستی کے بعد لڑکی جھنگ سے اسلام آباد آئی کچھ دن بعد لڑکے نے چھوڑ دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سب کو سیلفیاں کھنچوا کراپ لوڈ کرنے کا شوق ہے۔ جسٹس محسن اختر نے کہاکہ پتہ نہیں کیوں معاشرہ گند میں پڑ گیا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ لوگوں کوپتہ ہی نہیں کیسے ان کی زندگیاں زہر بنادی گئیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سوشل میڈیاسے لوگوں کو ذاتی زندگیاں بھی محفوظ نہیں۔بعد ازاں عدالت نے مبینہ زیادتی پر سدرہ ریاض کی ملزم ضیاءمسعود کی ضمانت خارج کرنے کی استدعامسترد کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے