. بین الاقوامی طلبہ میں کمی،امریکی خزانے کو 42 ارب ڈالر کا نقصان - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / بین الاقوامی طلبہ میں کمی،امریکی خزانے کو 42 ارب ڈالر کا نقصان

بین الاقوامی طلبہ میں کمی،امریکی خزانے کو 42 ارب ڈالر کا نقصان

طالبات کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی والے بھارت، جنوبی کوریا، میکسیکو اور سعودی عرب ہیں،سرکاری اعدادوشمار

واشنگٹن(ٹوڈے پاکستان نیوز)امریکہ میں جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمارمیںبتایاگیا ہے کہ گزشتہ سال ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں غیر ملکی طلبا اور طالبات کے اندارج میں سات فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں غیر ملکی طلباءاور طالبات کے داخلوں میں کمی ہو رہی ہے اور اس وجہ سے گزشتہ سال امریکی معیشت کو مجموعی طور پر بیالیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری اعدادوشمار مین ویزا درخواستوں میں دشواریاں امریکہ میں داخلے نہ لینے کی سب سے بڑی وجہ بیان کی گئی لیکن اکثر لوگوں نے امریکہ میں سماجی اور سیاسی ماحول کے بارے پائی جانے والی تشویش کو بھی بڑی رکاوٹ قرار دیا۔تعلیمی اخراجات کا بھی اس ضمن میں ذکر کیا گیا لیکن اس کے ساتھ ہی امریکہ میں غیر موافق ماحول کے علاوہ جان کے تحفظ کے بارے میں خدشات کا بھی لوگوں نے برملا اظہار کیا۔جن ملکوں سے امریکہ جانے والے طلباءاور طالبات کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے ان میں انڈیا، جنوبی کوریا، میکسیکو اور سعودی عرب شامل ہیں۔لیکن یہ رجحان مغربی ملکوں کے طلبہ میں بھی دیکھنے میں آیا ہے اور ان میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس جیسے امریکہ کے اتحادی ملک بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے