. نیب کا ادارہ سیاسی جماعتیں توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے ‘جاوید ہاشمی - Today Pakistan
Home / پاکستان / نیب کا ادارہ سیاسی جماعتیں توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے ‘جاوید ہاشمی

نیب کا ادارہ سیاسی جماعتیں توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے ‘جاوید ہاشمی

ڈیل لینے والا اور ڈیل دینے والا آج کوئی نہیں ہے،وقت آئیگا مریم نواز سب سے آگے ہوں گے

لاہور( ٹوڈے پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈیل لینے والا اور ڈیل دینے والا آج کوئی نہیں ہے، وقت آئے گا مریم نواز سب سے آگے ہو ں گی،علیم خان نیب میں گئے نہیں بلکہ لائے گئے ،نیب کے ادارے کو سیاسی جماعتیں توڑنے کے لئے بنایا گیا ۔ سروسز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ڈیل کا کوئی معاملہ نہیں ہے کیونکہ آج ڈیل لینے والا اور دینے والا کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ابھی بھی میرے دوست ہیں ،میں نے عمران خان سے کہا تھا لیڈر بنو لیکن وہ ہرکارہ بن گیا ، ہر کارے کے ساتھ کھڑا ہوان اپنی توہین سمجھتا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ شیخ رشید کا تذکرہ نہیں ہونا چاہیے ، شیخ رشید جھوٹوں کا سردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ حکومت پانچ سال مدت پوری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان نیب میں گئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے