. رنویر سنگھ نے جذباتی ہوکر ہجوم پر چھلانگ لگا دی‘ کئی مداح زخمی - Today Pakistan
Home / شوبز / رنویر سنگھ نے جذباتی ہوکر ہجوم پر چھلانگ لگا دی‘ کئی مداح زخمی

رنویر سنگھ نے جذباتی ہوکر ہجوم پر چھلانگ لگا دی‘ کئی مداح زخمی

اداکار کو بچگانہ حرکتیں بند کردینی چاہئیں‘سوشل میڈیا صارفین کی رنویر سنگھ پر شدید تنقید

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے دوران ہجوم پر چھلانگ لگادی جس سے کئی مداح زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ممبئی میں جاری لیکمی فیشن ویک میں شرکت کی اور وہاں موجود شائقین کا لہو گرمانے کے لیے اپنی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کا گیت گا کر محفل کو چار چاند لگا دیئے۔تقریب کے دوران رنویر سنگھ اتنے جذباتی ہوئے گئے کہ حاضرین کو متاثر کرنے کے غرض سے کچھ انوکھا کرنے کے لیے انہوں نے ہجوم پر چھلانگ لگا دی۔ رنویر سنگھ کی اس حرکت کی وجہ سے کئی مداح زخمی ہوگئے بعد ازاں رنویر نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے تقریب سے فوری طور پر نکل جانا ہی بہتر سمجھا۔اداکار کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ہمالی نامی ایک صارف نے رنویر سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رنویر کو اب بڑا ہو جانا چاہیے اور اس طرح کی بچگانہ حرکتیں بند کردینی چاہئیں۔ایک صارف نے کہا کہ عوام ہی اداکار کو اداکار بناتے ہیں نہ کہ کوئی اداکار عوام بناتا ہے، ہمیں اداکاروں کے ساتھ عام لوگوں جیسا ہی رویہ رکھنا چاہیے ہم کیوں ا±ن کے ساتھ دوسری مخلوق کی طرح برتاو¿ کرتے ہیں حالاں کہ ہم سب برابر ہیں۔ارونبا نے رنویر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار چھلانگ لگانے سے قبل اس بات کو باور کرالیں کہ سامنے دپیکا کھڑی ہوں تاکہ جب آپ ا±ن پر گریں تو وہ آپ کو پکڑ سکیں، آپ شادی شدہ شخص ہیں کچھ بڑے ہو جائیںصارفین کی جانب شدید تنقید اور ٹوئٹس کے بعد ناموربالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ہجوم پر چھلانگ لگا کر مداحوں کو زخمی کرنے پر معافی مانگ لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے