. سی پیک، گوادر میں ترقیاتی عمل سے سماجی و معاشی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے، وزیراعظم - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / سی پیک، گوادر میں ترقیاتی عمل سے سماجی و معاشی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے، وزیراعظم

سی پیک، گوادر میں ترقیاتی عمل سے سماجی و معاشی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک، گوادر میں ترقیاتی عمل سے سماجی و معاشی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے، عوام کی ترقی خصوصاً نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کےلئے بلوچستان میں ٹیکنیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، بلوچستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کےلئے شمسی توانائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، خالد حسین مگسی، معاون خصوصی نعیم الحق، ترجمان ندیم افضل، ملک عامر ڈوگر اور ارشد داد سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پانی کی قلت خصوصاً پینے کے پانی کی کمی کے مسئلے کا ادراک ہے، پانی کے مسئلے کے حل کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطے میں ہیں۔ زبیدہ جلال نے پیسج وے سے متعلقہ ماہی گیروں کے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے معاملے کے حل کےلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک، گوادر میں ترقیاتی عمل سے سماجی و معاشی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے، عوام کی ترقی خصوصاً نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کےلئے بلوچستان میں ٹیکنیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، بلوچستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کےلئے شمسی توانائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے