. پانچ سالہ دور کے اختتام تک نوکریاں دینے کی تعداد ایک کروڑ سے کہیں زیادہ ہو گی‘ فواد چوہدری - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / پانچ سالہ دور کے اختتام تک نوکریاں دینے کی تعداد ایک کروڑ سے کہیں زیادہ ہو گی‘ فواد چوہدری

پانچ سالہ دور کے اختتام تک نوکریاں دینے کی تعداد ایک کروڑ سے کہیں زیادہ ہو گی‘ فواد چوہدری

تحریک انصاف میرٹ پریقین رکھتی ہے ، سرکاری اداروں میں سیاسی بنیاد پر بھرتیاں نقصان دہ ہونگی‘ وزیر اطلاعات

لاہور( سوشل میڈیا ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک کروڑافرادکوملازمتیں دینے کاوعدہ کیاہے اورپانچ سالہ دور کے اختتام تک یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ عوام کے لئے سازگاراقتصادی ماحول پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور معیشت مستحکم ہونے سے لوگوں کو روزگارملے گا۔فوادچوہدری نے کہاکہ حکومت کی طرف سے عوام کے لئے سازگاراقتصادی پالیسیاں متعارف کرانے سے روزگارکے مزید مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ پریقین رکھتی ہے اور سرکاری اداروں میں سیاسی بنیاد پر بھرتیاں نقصان دہ ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے