. ہماری نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں،افغان صدر - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / ہماری نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں،افغان صدر

ہماری نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں،افغان صدر

امن بات چیت ہماری مشاورت اور منصوبے کے مطابق مرحلہ وار چلے گی،اشرف غنی کی گفتگو
کابل:افغان صدر اشرف غنی نے کہاہے کہ افغان حکومت کی نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ امن بات چیت ہماری مشاورت اور منصوبے کے مطابق مرحلہ وار چلے گی، امن معاہدہ قومی مفاہمت اور قانونی طریقہ کار کے بغیر نہیں ہوسکتا۔افغان میڈیا کو انٹرویو میں صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت، اسمبلی اور افغان قانونی اداروں کے بغیر کوئی بھی معاہدہ صرف کاغذ کا ٹکڑا ہوگا، امریکا طالبان مذاکرات کی ہر تفصیل ہم سے شیئر کی گئی۔اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ امن بات چیت ہماری مشاورت اور منصوبے کے مطابق مرحلہ وار چلے گی، امن معاہدہ قومی مفاہمت اور قانونی طریقہ کار کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے