. طالبان نے افغانستان میں نئے آئین کا مطالبہ کردیا - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / طالبان نے افغانستان میں نئے آئین کا مطالبہ کردیا

طالبان نے افغانستان میں نئے آئین کا مطالبہ کردیا

میرا خیال ہے تمام فریقین سمجھوتے کے لیے آمادہ ہیں اور یہ ایک اچھی شروعات ہے،سربراہ میزبان گروپ

ماسکو(نیوزڈیسک)روس میں سینئر افغان سیاست دانوں کے ساتھ غیر معمولی مذاکرات میں طالبان نے جنگ زدہ افغانستان کے لیے نئے آئین کا مطالبہ کردیا۔ ماسکو میں افغان رہنماو¿ں سے مذاکرات کے دوران طالبان نے افغانستان کے لیے اسلامی نظام کا وعدہ بھی کیا۔طالبان رہنماو¿ں، افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی، اپوزیشن رہنما اور قبائلی علما مذاکراتی عمل میں شامل ہیں تاہم افغان حکومت کے حکام مذاکرات کا حصہ نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان وفد کے ترجمان شیر محمد عباس نے ماسکو میں کہا کہ کابل حکومت کا آئین غیر موزوں ہے جسے مغربی ملک سے حاصل کیا گیا اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلامی آئین چاہتے ہیں اور نیا منشور اسلامک اسکالرز تشکیل دیں گے۔امن مذاکرات میں دو خواتین نے بھی شرکت کی جنہوں نے امکان ظاہر کیا کہ طالبان شریعت کے مطابق طالبات کی تعلیم کے مواقع دیں گے۔میزبان گروپ کے سربراہ محمد غلام جلال نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ تمام فریقین سمجھوتے کے لیے آمادہ ہیں اور یہ ایک اچھی شروعات ہے۔واضح رہے کہ طالبان امن مذاکرات سے متعلق دوسرا دور امریکا کے ساتھ 25 فروری کو قطر میں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے