. مصر میں دو ہزار سال پرانی بچوں،مردوخواتین کی 40حنوط شدہ لاشیں دریافت - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / مصر میں دو ہزار سال پرانی بچوں،مردوخواتین کی 40حنوط شدہ لاشیں دریافت

مصر میں دو ہزار سال پرانی بچوں،مردوخواتین کی 40حنوط شدہ لاشیں دریافت

لاشیں آثار قدیمہ کی سائٹ تونا الجبل سے 30 فٹ گہری 4 قبروں سے برآمد ہوئیں،مصری وزارت نوادرات

قاہرہ :مصرمیں قدیم مقبروں کی کھدائی کے دوران 40سے زائدحنوط شدہ لاشیں دریافت ہوئی ہیں جنہیں 2 ہزار سال سے بھی قدیم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ 40حنوط شدہ لاشیں آثار قدیمہ کی سائٹ تونا الجبل سے 30 فٹ گہری 4 قبروں سے برآمد ہوئی ہیں جن میں سے 10 لاشیں بچوں کی ہیں، حنوط لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق10بچوں اور مختلف عمر کے مر د و خواتین کی یہ ممیزماہرین کو قدیم مقبروں کی کھدائی کے دوران ملی ہیں۔سائنس دانوں کو یہ تاریخی ممیاں جنوبی مصر کے علاقے المنیا میں ایک تجرباتی سائٹ پر کھدائی کے دوران ملیں۔ماہرین کے مطابق یہ حنوط شدہ لاشیں بالکل درست حالت میں ہیں اور انکا تعلق ممکنہ طور پر اَپر مڈل کلاس سے تھا۔مصری وزارتِ نوادرات کا کہنا تھا کہ یہ 40حنوط شدہ لاشیں آثار قدیمہ کی سائٹ تونا الجبل سے 30 فٹ گہری 4 قبروں سے برآمد ہوئی ہیں جن میں سے 10 لاشیں بچوں کی ہیں، حنوط لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے